پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف (haris rauf)کا کہنا ہے کہ ہم ہارنے کی عادت 5 سال پہلے چھوڑ چکے، اب 3 بار ٹرافی جیت کر فتح کو عادت بنالیا ہے۔
ہفتے کو راولپنڈیز کے خلاف کامیابی کے بعد حارث رؤف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈیز کے خلاف میچ میں بیٹر ز نے بڑا سکور کیا تو ہمارے لیے بھی اس کو ڈیفینڈ کرنا آسان ہوا، وکٹ آسان نہیں تھا ، ہمارے بیٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے۔
حارث رؤف نے کہا کہ جب پرفارمنس نہیں ہوتی تو غلطیوں پر کام کیا جارہا ہوتا ہے، جو غلطیاں پچھلے 3 میچز میں ہوئیں وہ دور کیں، آپ خود پیسں کی بات کرتے اور جب تیز بولنگ ہو تو کہتے ورائٹی نہیں۔
حارث کا کہنا تھا کہ میں اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ، انسان کو خود ہی اپنے آپ کو بہتر کرنا پڑتا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں آپ وکٹ لیں گے تو ہی رنز رکیں گے۔
مزیدپڑھیں:آج کے دور میں لوگ محبت کرنا ہی بھول چکے ہیں: طوبیٰ انور
انہوں نے کہا کہ ہم ہارنے کی عادت 5 سال پہلے چھوڑ چکے، اب 3 بار ٹرافی جیت کر فتح کو عادت بنالیا ہے، اللہ کرے باقی تینوں میچز جیتیں ، ہمارے لیے آسانی ہوگی۔ہم اس پوزیشن میں ہیں ، ہمیں اب کوئی میچ نہیں ہارنا۔
واضح رہے کہ ہفتے کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے ہرا کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوور ز میں 9 وکٹ پر 178 رنز بناسکی۔
یہ راولپنڈیز کی کی رواں پی ایس ایل میں مسلسل ساتویں شکست تھی۔ وہ ایک بھی میچ اب تک جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔









