واشنگٹن/اسلام آباد، سکیورٹی خدشات اور غیر یقینی صورتحال کے باعث امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کا ممکنہ دورہ اسلام آباد منسوخ کردیا گیا،جوناتھن کارل ۔ا مریکی صحافی Jonathan Karl نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر کے مطابق سینیٹر جے دی وینس اب اسلام آباد کا دورہ نہیں کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں جوناتھن کارل نے کہا کہ ٹرمپ نے انہیں بتایا کہ اس فیصلے کی بنیادی وجہ سکیورٹی خدشات ہیں۔ ان کے مطابق امریکی سکیورٹی ادارہ، United States Secret Serviceگھنٹوں کے مختصر نوٹس پر مطلوبہ انتظامات مکمل کرنے سے قاصر رہا۔
جوناتھن کارل کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ صرف سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا اور اس کا وینس کی صلاحیت یا کردار سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں:تخت یا تختہ، میرے نمائندے مذاکرات کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں: ٹرمپ
تاہم اسی معاملے پر متضاد اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ ایک اور بیان میں کارل نے امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ Mike Waltz کے حوالے سے کہا کہ جے ڈی وینس اسلام آباد میں ایران سے متعلق مجوزہ مذاکرات کے لیے امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔
ان متضاد بیانات کے باعث وینس کے ممکنہ دورۂ پاکستان سے متعلق صورتحال غیر واضح ہو گئی ہے، جبکہ تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر سکیورٹی وجوہات واقعی رکاوٹ ہیں تو یہ سفارتی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم چیلنج کی نشاندہی کرتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں اہم مذاکرات متوقع ہوں۔









