بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی کوریا، دباورہ متعدد بیلسٹک میزائلز کا تجربہ، جنوبی کوریا کی مذمت

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی شہر سنپو کے قریب سے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 10 منٹ پر فائر کیے گئے اور تقریباً 140 کلومیٹر تک پرواز کے بعد سمندر(costal area) میں گرے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ یہ شمالی کوریا کا چوتھا جبکہ رواں سال کا ساتواں میزائل تجربہ ہے۔جاپانی حکومت نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب گرے۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار، عباس عراقچی رابطہ، وزیراعظم اور ایرانی صدر کےدرمیان آج ٹیلیفونک رابطے پراتفاق

میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر بلیو ہاؤس نے ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کیا اور ان تجربات کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائر کیے گئے میزائل کس نوعیت کے تھے، تاہم سنپو وہ مقام ہے جہاں آبدوزیں اور آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے تجرباتی نظام موجود ہیں۔