افغان طالبان(Afghan Taliban) رجیم کی معاشی پالیسیوں سے تنگ آکر افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق ننگرہار میں طالبان کے کور ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے افغان شہری نے فیلڈ مارشل کے نام محبت بھرا پیغام دیا۔ ویڈیو میں افغان شہری کو پاکستان اور عسکری قیادت سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے سنا جاسکتا ہے۔
افغان شہری کا کہناتھا کہ غربت اور بیروزگاری سے افغانستان کے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ افغان شہری نے فیلڈ مارشل سے اپیل کی کہ ہندوستان کے آلہ کار ہیبت اللہ کے جبر سے ہمیں نجات دلائیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے بجلی کے ترسیلی نظام کی جدت کے لیے ڈیجیٹائزیشن اصلاحات کا اہم اقدام
افغان شہری نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایران کے حوالے سے آپ کے حالیہ اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے اور ہمیں بھی اپنی پناہ میں رکھے، اللہ آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شہری پرچی پر درج تحریر کے ذریعے بھی پاکستان اور اسکی عظیم عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کررہا ہے۔









