صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ برائے امراضِ چشم (AFIO) راولپنڈی کے ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ کی نظرثانی سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس منظوری کا مقصد ادارے کی استعداد کار میں اضافہ، جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور آنکھوں کے امراض کے علاج کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف سروسز کی بہتری آئے گی بلکہ مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی، جبکہ ادارے کی تنظیمی ساخت کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ 4,900 روپے سستا
ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت مسلح افواج کے طبی اداروں کی اپ گریڈیشن اور صحت کے شعبے میں بہتری کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے مستقبل میں بہتر طبی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔









