بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کاآپریشن سندور میں بدترین شکست کااعتراف

آپریشن سندور میں عبرتناک شکست چھپانے کی مذموم کوشش، بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف(CDF) کے مضحکہ خیزبیانات سامنے آگئے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس  سٹاف کی غیرپراعتمادباڈی لینگویج اورلڑکھڑاتی آواز نےشکست خوردہ ذہنیت عیاں کردی۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان(Anil Chauhan) نےآپریشن سندورمیں ہزیمت چھپانےکی کوشش کرتےہوئےکہا آنے والےچیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلےسندورکو بھول کراب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہئے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی چیف آف سٹاف کا شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرانااور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دیناہرگزحقیقت پسندانہ مؤقف نہیں ہے۔

بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف کا اپنی خفت مٹانے کیلئے ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات کرنا دراصل شکست کا برملا اعتراف ہے۔

مزیدپڑھیں:جان سینا کے بعد ایک اور معروف ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوگئے

ماہرین کےمطابق نئے سندورکی بات دراصل اس امر کی غمازی ہےکہ ماضی کی شکست اور ہزیمت کو پسِ پردہ ڈالنےکی کوشش کی جا رہی ہے ،تکنیکی پہلوؤں اور ٹیکنالوجی کی آڑ میں غیر مؤثر کارکردگی کو چھپانے کی کوشش ایک غیرپیشہ ورانہ،شرمناک اوربزدلانہ طرزِعمل ہے، بھارتی بری، بحری اور فضائی افواج میں مؤثر ہم آہنگی کافقدان ہی آپریشن سندور میں بھارت کو تاریخی رسوائی کا سبب بنا۔

ماہرین کا مزید کہناہےکہ  بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہے، اس لیے اس نوعیت کے بیانات خود کو موزوں‏ دکھانے کی ایک ناکام کوشش دکھائی دیتے ہیں، ان بیانات سے واضح ہےکہ بھارت نے آپریشن سندورکی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا، مگر کسی بھی مہم جوئی کاجواب پاکستان کی جانب سے انتہائی سخت، موثراور فیصلہ کن ہوگا۔