ممبئی ،اپنی من پسند اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا، کیونکہ گزشتہ کئی عرصے سے اداکار جوڑے (actor couple)کے درمیان علیحدگی کی خبریں سرگرم تھیں۔
بالی وڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے نے اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن 20 اپریل 2007 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کی ایک بیٹی ارادھیا ہے۔
شادی کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر ابھیشیک اور ارادھیا کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جب کہ ایشوریا کے ہاتھ میں گلدستہ بھی دیکھا گیا۔
اپنی من پسند اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا، کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے اداکار جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں سرگرم تھیں۔
تاہم متعدد بار ابھیشیک انہیں افواہیں قرار دے کر مسترد کرچکے تھے۔
مزید پڑھیں:پیپل میگزین کا بڑا اعلان، خوبصورتی میں ’’ این ہیتھوے‘‘سب پر بازی لے گئیں
ایشوریا کی اس پوسٹ پر دیویا دتہ اور کاجول سمیت متعدد فنکاروں نے کمنٹس کیے اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا









