بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ سے لاہور منتقلی کے دوران 400کلو چاندی سیسےمیں تبدیل، ایف آئی اے تحقیقات شروع

ایف آئی اے کی جانب سے ضبط شدہ چاندی تبدیل کرنے کے اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ کوئٹہ سے لاہور منتقلی کے دوران 400 کلو چاندی کو سیسے سے تبدیل(convert in to lead) کیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں اسمگلروں اور کسٹمز اہلکاروں کی ملی بھگت کا انکشاف ہوا۔ ایف بی آر نے بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی تجویز دے دی۔

ایف بی آر کے سیکرٹری انفورسمنٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا ہے کہ چاندی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس ایجنسیوں ، پولیس اور کسٹمز کو بھی شامل کیا جائے۔ جرائم کی منظم نوعیت کے پیش نظر معاملے کی مزید تفتیش ضروری ہے۔

خط کے مطابق ایف آئی اے مکمل تفتیش کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی اور سامان برآمد کرائے ۔ پانچ اپریل کو 698 کلو ضبط شدہ چاندی کوئٹہ سے پاک منٹ لاہور منتقل کی گئی ۔ لاہور پہنچنے پر 400 کلو چاندی کی جگہ سیسے کی سلاخیں پائی گئیں ۔ کسٹم ہاؤس کوئٹہ سے چاندی الگ الگ گاڑیوں میں ایئرپورٹ منتقل کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:نئےایپل آئی فون 18 پرو ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہونگے؟ ممکنہ ڈیزائن کا خاکہ جاری

ابتدائی تحقیقات کے مطابق نقل و حمل کے دوران 400 کلو وزنی چاندی کو سیسے سے تبدیل کیا گیا ۔ گرفتار کئے گئے چاندی کی نقل و حمل کے ذمہ دار اہلکار سے پوچھ گچھ میں مزید انکشافات ہوئے۔ پتہ چلا کہ اسمگلروں نے کسٹم اہلکاروں کی ملی بھگت سے چاندی تبدیل کرائی۔