بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یورپ میں اخیلاقات قصہ پارینہ: برطانیہ میں پیٹرول چوری واقعات میں 62 فیصد اضافہ

لندن : مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد برطانیہ میں پیٹرول چوری ہونے کے واقعات میں(petrol thefts) 62 فیصد اضافہ ہوگیا۔

پیٹرول چوروں سے رقم وصول کرنے والی کمپنی پے مائی فیول کے اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے سبب پیٹرول پمپس پر کام کرنے والے عملے سے بدسلوکی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ایران پر حملے کے بعد ایک عام خاندان کی گاڑی میں پیٹرول بھرنے کی رقم میں 14 پاؤنڈ جبکہ ڈیزل والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو 27 پاؤنڈ سے زائد رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ پیٹرول چرانے والوں سے قانون کی پوری قوت سے نمٹے گی۔

جنوبی انگلینڈ میں پانچ پیٹرول پمپس کے مالک مسٹر جوش کا کہنا ہے کہ پہلے تقریباً ہر ہفتے ایک یا دو مرتبہ پیٹرول کی ادائیگی کے بغیر لوگ بھاگ جاتے تھے لیکن اب ایسا تقریباً پانچ بار ہوتا ہے اور لگتا ہے کہ یہ سوچ پیدا ہو گئی ہے کہ چوری کرنا ٹھیک ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع، مذاکرات و سفارتکاری کو موقع دیں، پاکستان کی اپیل

پیٹرول پمپس کے مالک کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈال کر ادائیگی کے بغیر بھاگ جانے والے ڈرائیورز کے سبب انہیں ہر ہفتے تقریباً دو ہزار پاؤنڈ کا نقصان ہو رہا ہے۔