بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت کی مکاری کھل کے سامنے آچکی ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ(Ata Tarar) نے کہا ہے کہ کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ، بھارت اسے داخلی معاملہ قرار دیتا ہے۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی معاملات کو بیرونی جبکہ بیرونی معاملات کو اندرونی رنگ دے رہا ہے، بھارت کی مکاری کھل کے سامنے آچکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال ہوگیا ہے، بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج متن پہلے سے تیار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزیدپڑھیں:ملک میں بجلی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،ترجمان پاورڈویژن

عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدان اور تھنک ٹینکس نے بھی پہلگام واقعے پر سنجیدہ سوالات اٹھائے۔