اسلام آباد، جو منصوبہ 30 سال میں شروع نہ ہو سکا اسے 2 سال میں شروع کر دیا،وزیر مواصلات علیم خان(aleem Khan)، قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
ایم 6 موٹروے کی تعمیر میں پیش رفت ہوگئی، ایشیائی ترقیاتی بینک اور این ایچ اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
وزیر مواصلات علیم خان نے اے ڈی بی اور این ایچ اے کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ،ایم 6 موٹروے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ ہے۔
جو منصوبہ 30 سال میں شروع نہ ہو سکا اسے 2 سال میں شروع کر دیا۔ایم 6 موٹروے کراچی تا سکھر کوریڈور کا مسنگ لنک ہے ،شاہراہ بننے سے کراچی پورٹ سے ٹریفک پشاور اور گلگت تک باآسانی جا سکے گی۔
کراچی سے سکھر موٹروے ملکی تجارت اور سی پیک فریم ورک کا اہم حصہ ہے، 306کلومیٹر طویل موٹروے پر 15 انٹرچینج اور 10 سروس ایریاز بنیں گے۔
حیدرآباد تا نواب شاہ 2سیکشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر ہوں گے،ایم 6 موٹروے کا منصوبہ اگلے 2 سال کے عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:یورپ بھجوانےکا جھانسہ، سی ٹی ڈی اہلکار لٹ گیا، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف مقدمہ درج
نجی شعبے کی شمولیت سے منصوبوں میں شفافیت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بڑھیں گے، کراچی کی بندرگاہوں کو شمالی علاقوں سے جوڑنے کیلئے ایم 6 کی تکمیل ناگزیر ہے۔









