ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان(Tayyip Erdogan) نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف جاری جنگ یورپ کو کمزور کرنے لگی ہے۔
صدر طیب اردوان نے یہ بات جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ اگر اس تنازع کو امن کے نقطۂ نظر سے حل نہ کیا گیا تو اس کے اثرات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:حیدرآباد: شادی کی تقریب میں آئے 3 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خطے میں جاری جنگ کے اثرات صرف مقامی نہیں بلکہ یورپ تک پھیل رہے ہیں۔









