بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف علی زرداری کا خیبر آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری (Asif Ali Zardari)نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں معصوم 10 سالہ بچے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی اور صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنے بیان میں صدر نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں، اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان کی قیادت خطے اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، دہشتگرد عناصر ان کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، تاہم قوم اور ریاست مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

صدر زرداری نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کو شکست دے گا اور عالمی و علاقائی امن کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اور قائدانہ کردار جاری رکھے گا۔