بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر ٹیکس رعایت سے متعلق نوٹی فکیشنز واپس لے لیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے چینی کی درآمد پر رعایتی سیلز ٹیکس کی مدت میں توسیع سے متعلق اپنے سابقہ نوٹیفکیشنز واپس لے لیے۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے جمعرات کے روز ایس آر او 633(I)/2026 جاری کیا ہے، جس کے تحت 19 مارچ 2026 کو جاری کردہ ایس آر او 527(I)/2026 اور 5 مارچ 2026 کو جاری کردہ ایس آر او 455(I)/2026 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:نیوزی لینڈ کی اہم ترین آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشنز کے ذریعے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے درآمد کی جانے والی چینی پر سیلز ٹیکس میں دی جانے والی رعایت کی مدت کو 28 فروری 2026 تک بڑھایا گیا تھا۔

اس سے قبل ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد مقرر کی تھی، جس کا مقصد ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا تھا۔