بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ’Michael‘ آج ریلیز ہوگی

دنیا کے لیجنڈ پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنائی گئی شاندار ہالی ووڈ بایوپک فلم ’’Michael‘‘ آج 24 اپریل 2026 کو عالمی سطح پر ریلیز کی جارہی ہے۔ یہ فلم پہلے ہی اپنے ٹریلر اور اسٹار کاسٹ کی وجہ سے شائقین میں زبردست تجسس

اور جوش پیدا کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کو شکست، سیریز بنگلادیش کے نام

فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز انٹوان فوکا نے کی ہے جبکہ اسے گراہم کنگ کی پروڈکشن میں تیار کیا گیا ہے۔ فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے حقیقی بھتیجے جعفر جیکسن نے نبھایا ہے، جو اس فلم کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

Looking back at Michael Jackson's life 12 years after his death

فلم میں مائیکل کے بچپن کے مناظر کے لیے جولینوالڈو سمیت مختلف اداکار شامل ہیں، جبکہ مرکزی کاسٹ میں نیا لانگ، کولمین ڈومنگو اور مائلس ٹیلر جیسے بڑے نام بھی موجود ہیں۔فلم کا محور مائیکل جیکسن کی ابتدائی زندگی، جیکسن 5 سے ان کے عالمی سپر اسٹار بننے تک کا سفر ہے۔ کہانی میں ان کے میوزک کیریئر، خاندانی تعلقات اور شہرت کے دباؤ کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کا فوکس ان کے 1980 کی دہائی کے ’’Bad Tour‘‘ تک رکھا گیا ہے، جس کے بعد کی زندگی کو کم دکھایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی تیاری کے دوران کئی مراحل پر اسکرپٹ میں تبدیلیاں کی گئیں اور بعد میں ری شوٹس بھی کیے گئے، جس کی وجہ سے کہانی کے کچھ حصے محدود کر دیے گئے۔ اس کے باوجود فلم کو بصری طور پر شاندار اور موسیقی کی مناسبت سے مضبوط پروجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے۔