پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔
میرا(Meera) ان دنوں اپنی آنے والی فلم سائیکو کی تشہیر میں مصروف ہیں، یہ فلم عیدالاضحیٰ 2026ء پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں سونیا حسین بھی شامل ہیں۔
فلم کی کہانی اور ہدایت کاری بھی شان شاہد نے کی ہے جبکہ میرا اس فلم میں ایک سائیکوپیتھ کردار نبھا رہی ہیں، فلم کو جیو فلمز کے اشتراک سے پیش کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں فلم کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران میرا سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:اوم پوری نے میری بہن کیساتھ دھوکا کیا، اس کی زندگی برباد کر دی: انو کپور
ایک رپورٹر کے ہلکے پھلکے انداز میں کیے گئے سوال پر کہ اب تو کافی وقت ہو گیا ہے، آپ کو شادی کر لینی چاہیے، ہم سب اس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں اور ہمارے پاس آپ کے لیے رشتے بھی ہیں۔
میرا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں لیکن کوئی رشتہ نہیں ہے، اگر آپ لے آئیں تو میں تیار ہوں، آپ کو ہی میرے لیے رشتہ ڈھونڈنا ہو گا کیونکہ آپ ہی میرے سسرال والے ہیں۔









