صدرمملکت آصف علی زرداری نے دورہ چین کے دوران صوبہ ہونان کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات اور صوبہ ہونان کے گورنر(governor honan) کے استقبالئے میں بھی شرکت کی۔
ہونان کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات میں زراعت، صحت، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، چین سے تعلقات نسلوں پر محیط،عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پارٹی سیکرٹری کو سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
صدر مملکت کی زرعی ٹیکنالوجی اور آلات میں صوبہ ہونان کی صلاحیتوں کی تعریف کی، بیجوں،زرعی تحقیق اور جدید کاشتکاری کے طریقوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی، زرعی مشینری،معدنیات اور آئی ٹی میں دوطرفہ تجارت کے فروغ کے امکانات اجاگر کئے۔ صدر مملکت نے پارٹی سیکرٹری شین شیاومنگ سے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ہونان کی جامعات نے پاکستانی اداروں کے ساتھ 12 تعاون کے معاہدے کیے، اس وقت مختلف شعبوں میں 959 پاکستانی طلبہ ہونان میں زیرتعلیم ہیں۔
استقبالیے سے خطاب میں گورنر ہونان ماو ویمنگ نے پاک چین دوستی کو مثالی قرار دیا، کہا صوبہ ہونان سی پیک 2.0 کی ترقی کیلئے مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
استقبالئے سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام گہرے تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستان اور صوبہ ہونان میں تعاون مزید بڑھانے کی بڑی صلاحیت ہے۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن،علی حسن بروہی و دیگر بھی موجود تھے۔
قبل ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دورہ چین کے دوران صوبہ حنان کے شہر چانگشا میںسانی ہیوی انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر مملکت نے پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون اور ٹیکنالوجی کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ کہا جدید صنعتی ٹیکنالوجی اور مشترکہ منصوبے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ صدر آصف علی زردری نے چانگشا میں حنان ٹی گروپ کمپنی لمیٹڈ کا دورہ بھی کیا۔
سانی گروپ کے چیئرمین اور چانگشا کی نائب میئر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو کمپنی کے آپریشنز، جدید مینوفیکچرنگ نظام اور مالی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر آصف زرداری کو کمپنی کی فلیگ شپ فیکٹری کا دورہ بھی کرایا گیا، جو اپنی جدید آٹومیشن اور ڈیٹا پر مبنی پیداواری نظام کی بدولت دنیا بھر میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔
صدر مملکت نے تعمیراتی مشینری کی تیاری میں کمپنی کے معیار اور تکنیکی مہارت کو سراہتے ہوئے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمپنیوں کی مہارت سے فائدہ اٹھا کر پاکستان میں صنعتی ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔ صدر آصف علی زردری نے چانگشا میں حنان ٹی گروپ کمپنی لمیٹڈ کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں کمپنی کے آپریشنز،سپلائی چین اور بین الاقوامی مارکیٹ رسائی پر بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں:مالی: باغیوں کے حملے میں وزیر دفاع جاں بحق، فوج اور باغیوں میں چھڑپیں جاری
کمپنی چیئرمین نے چائے کی کاشت،پراسیسنگ، تحقیق اور مارکیٹنگ کےبارے میں بتایا ۔ صدر آصف زرداری نے ویلیو ایڈیشن، ایگرو پروسیسنگ اوربرآمدات میں تعاون کے امکانات کو سراہا۔ انہوں نے گروپ کو پاکستان کے ساتھ اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت بھی دی۔









