بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان(State Bank Of Pakistan) نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے تحت ملک میں شرحِ سود میں ا فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق شرحِ سود کو ساڑھے 10 سے بڑھا کر ساڑھے11 فیصد کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ معاشی ماہرین کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں معاشی بے یقینی کی صورتِ حال کو قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے فیصلے کا براہِ راست اثر مہنگائی پر بھی پڑے گا کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر روز مرہ ضروریات کی چیزوں پر پڑتا ہے۔

مزیدپڑھیں:اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا