بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خطے اور ایرانی مفادات کے تحفظ کیلئےجو ممکن ہوا کرینگے، پیوٹن عراقچی گفتگو

 

عباس عراقچی کی پیوٹن سے اہم ملاقات، روس نے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون (stratgic coopration)جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

پیوٹن کو ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام موصول، خطے میں امن کے لیے تعاون کی یقین دہانی۔ خطے کی کشیدہ صورتحال، ایران کے وزیر خارجہ کا اہم دورہ روس

ماسکو،ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کی، جسے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے بتایا کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا پیغام موصول ہوا ہے۔ انہوں نے عباس عراقچی سے کہا کہ وہ سپریم لیڈر کے لیے ان کی نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایرانی عوام اس مشکل صورتحال سے کامیابی سے نکل جائیں گے اور خطے میں امن قائم ہوگا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ روس ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لیے ممکنہ تعاون جاری رکھے گا۔

ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں:امریکا ایران مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

عباس عراقچی کا یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطوں کو بحال کرنے کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں، جس کے باعث اس ملاقات کو عالمی سفارتی منظرنامے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔