بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی، 2 خواتین سمیت 16 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے 8 مختلف کارروائیوں کے دوران 148 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 2 خواتین سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، کراچی، پشاور، کندیاں، سکھر اور اسلام آباد میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 134 کلو 900 گرام چرس، 13.05 کلو گرام آئس، ایک کلو کوکین، 433 گرام وزنی 960 الپرازولم گولیاں، 42 گرام وزنی 80 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔

مزیدپڑھیں:انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم سے 14 مسافر ہلاک، درجنوں زخمی

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔