بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ سے جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائیکورٹ تبادلہ کر دیا گیا

(transfers approvel)جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کی دوسری ہائیکورٹس میں تبادلے کی منظوری دی گئی

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کے دوسری ہائی کورٹس میں تبادلوں کی کثرت رائے سے منظوری دیدی گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو لاہور،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو سندھ اور جسٹس بابر ستار کو پشاور ہائی کورٹ بھجوا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس، سزا معطلی درخواست پر فوری فیصلہ کیا جائے، بشریٰ بی بی استدعا

جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم سومرو کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق خالی ہونے والی اسامیوں پر نئی تعیناتی نہیں کی جائے گی۔ تبادلوں سے ہی یہ اسامیاں پر کی جائیں گی۔