بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم، آئندہ منگل 10ہزار عہدیداران اڈیالہ پہنچیں، علیمہ خان

(adyal jail)راولپنڈی،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے آئندہ منگل کو ملاقات کے موقع پر10 ہزار کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی اپیل کردی.

ہم چاہتے ہیں اگلے ہفتے یہاں پر پی ٹی آئی کے 10 ہزار عہدیدار جمع ہوں، دھرنا ختم کرنے کا بھی اعلان.

مزید پڑھیں:شہباز شریف کامئی میں دورہ چین، اعلی ٰقیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اگلی بار 10 ہزار عہدیدار اڈیالہ آئیں۔

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ، عظمیٰ اور نورین خان نیازی اڈیالہ سے روانہ ہوئیں، علیمہ خان اسلام

آباد، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی لاہور روانہ ہوئیں جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان بھی منتشر ہوگئے۔