بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان(Aamir Khan) نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
عامر خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم’ تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل بننے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تصدیق کر دی۔
اُنہوں نے بتایا ہے کہ فلم کا سیکوئل تیار ہو رہا ہے، اس پروجیکٹ پر ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی اور مصنف ابھیجیت جوشی کام کر رہے ہیں۔
اداکار نے کہا ہے کہ کہانی ابھی تیاری کے مراحل میں ہے جس میں فلم کے اصل کرداروں رینچھو، فرحان اور راجو کی 10 سال بعد کی زندگی دکھائی جائے گی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں اسکرپٹ پہلے ہی سن چکا ہوں جسے ابھی بہتر کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
عامر خان بطور رینچھو اسکرین پر دوبارہ نظر آنے کے حوالے سے بہت پُر جوش ہیں جو کہ ان کے مقبول ترین کرداروں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے اس کردار میں دوبارہ اسکرین پر نظر آنے کا بے صبری سے انتظار ہے، سیکوئل میں ایک نئی داستان پیش کرتے ہوئے فلم کی اصل کہانی، مزاح اور جذباتی گہرائی کو برقرار رکھا جائے گا۔









