بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل کوالیفائر: بابر کی موجودگی میں کوہلی کا مداح توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستان سپر لیگ (PSL) 11 کے کوالیفائر میچ کے دوران بابر اعظم کی موجودگی میں ویرات کوہلی کا مداح توجہ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی شرٹ پہنے نوجوان توجہ کا مرکز بنا رہا۔

منگل کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران مرکزی عمارت کے تیسرے فلور پر موجود ایک نوجوان مقبول رہا۔

مذکورہ نوجوان سابق بھارتی ٹیسٹ کپتان اور معروف بیٹر ویرات کوہلی کے نام والی جرسی میں ملبوس تھا۔

مزیدپڑھیں:پی ایس ایل: بابر کو سیزن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلیے ایک رن درکار

فلور پر آزادانہ گھومنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کا فین اور ویرات کوہلی کا دیوانہ ہوں۔