آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ(ICC Women’s T20 World Cup) کے لیے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایمیلیا کر 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس آخری مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں، ورلڈ کپ کے بعد دونوں کرکٹرز ریٹائر ہوجائیں گی۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:کارکردگی کاتسلسل برقراررکھنے کے لیے بھرپورمحنت کروں گا،بابراعظم
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ ویمن ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔









