پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری(Azma Zahid Bukhari) نے ایئرپورٹ واقعے پر اقرارالحسن کی حمایت کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی سے اہلکار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عوام راج تحریک کے سربراہ اینکرپرسن اقرارالحسن کی بیرون ملک سے واپسی کے موقع پر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکار کے ساتھ تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا، اس پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاکر سڈ ریپر کے گھر چوری کی واردات میں ملوث گینگ گرفتار
انہوں نے سخت الفاظ میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت، خاص طور پر وہ جو یونیفارم سے وابستہ ہو، ایک بھاری ذمہ داری عائد کرتی ہے، سرکاری نوکری میں رہتے ہوئے اور خاص طور پر عوام کی خدمت کے لیے مختص کاؤنٹر پر بیٹھ کر لوگوں کی تذلیل کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے، یونیفارم ریاست کی علامت ہوتی ہے، جب کوئی اہلکار وردی پہن کر بدتمیزی کرتا ہے تو وہ صرف اپنی نہیں بلکہ پورے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے، اس طرح کے واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ عوامی مقامات پر تعینات اہلکاروں کی اخلاقی تربیت میں بڑی کمی ہے۔
Punjab Minister Azma Bukhari @AzmaBokhariPMLN asks @MohsinnaqvviC24 to act against the airport officer who made political comments on @iqrarulhassan pic.twitter.com/mHMmeeVaMf
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 28, 2026
عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس معاملے کی حساسیت کو سمجھیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ محسن نقوی صاحب کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیئے، ایک شخص جو یونیفارم میں بیٹھا ہے، جس کے پاس مسافر رہنمائی اور مدد کے لیے آ رہے ہیں، اس کا لوگوں کو طعنے مارنا اور کمنٹس پاس کرنا قطعی طور پر مناسب نہیں ہے، سرکاری نوکری اور یونیفارم میں ایسی حرکات کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔









