کینیڈا، فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے افغان مہاجرین پر(afghan women football team)مشتمل ویمنز ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی۔
افغانستان کی خواتین پر مشتمل پناہ گزین فٹبال ٹیم کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اہلیت دے دی گئی ہے، جو طالبان کی حکومت کے بعد تقریباً5 سال قبل اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئی تھیں۔
وینکوور میں ہونے والے اجلاس میں فیفا کونسل نے اپنے قوانین میں ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت اس پناہ گزین ٹیم کو تسلیم کیا گیا ہے جو افغان ویمن یونائیٹڈ کے نام سے کھیلتی ہے۔
فیفا نے غیرمعمولی حالات میں ٹیم رجسٹرکرنےکا اختیاراستعمال کیا اور افغان ویمنز یونائیٹڈ ٹیم کو افغانستان کی قومی ویمنز ٹیم کا درجہ دے دیا۔
فیفا کا کہنا ہے کہ افغان ویمنز ٹیم پہلی بارآفیشل قومی ٹیم کے طور پر کھیلےگی۔اگرچہ اب یہ ٹیم 2027 میں برازیل میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکتی۔
تاہم وہ 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس کے کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہے۔فیفا کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم افغان ویمنز یونائیٹڈ کی جانب سے شروع کیے گئے اس خوبصورت سفر پر فخر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 کا پہلا ایلیمینیٹر: حیدر آباد کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے ہمارا مقصد انہیں، اور دیگر فیفا رکن ایسوسی ایشنز کو، جو کسی فیفا مقابلے کے لیے قومی یا نمائندہ ٹیم رجسٹر نہیں کر سکتیں، متعلقہ کنفیڈریشن کے ساتھ مل کر اگلا قدم اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔









