وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کے درمیان ملاقات (abdul allem hanif abbasi meeting)ہوئی ہے۔ جس میں ملکی ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری اور اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔
وزارت ریلوے آمد پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا استقبال کیا۔ دونوں وزراء نے ملاقات میں ریلوے اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
عبدالعلیم خان نے ریلوے میں کئے جانے والی انقلابی اقدامات کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی پر اتفاق کیا اور ادارہ جاتی ہم آہنگی اور رابطہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سام سنگ کے جدید Galaxy A37 اور Galaxy A57 فون متعارف، قیمت جانیئے؟
عبدالعلیم خان اور حنیف عباسی نے ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، عالمی تناظر میں پاکستان کی اہمیت اور کردار پر بھی گفتگو کی۔









