بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تھانہ گڈاپ، لاک اپ سے ملزمان کا فرار معمول، غفلت پر ہیڈ محرر معطل

کراچی: پراسرار انداز میں تھانے کے لاک اپ سے ملزمان باری باری فرارہونے لگے۔واقعے کے بعد ہیڈ محرر تھانہ گڈاپ(head moharar gadap) کو غفلت برتنے پر معطل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس حکام

پولیس حکام کے مطابق اسمگلنگ اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم کو فرار میں مدد دینے والا پولیس افسر بھی تھانے سے فرار ہوگیا، اس سے قبل اسمگلنگ اور منشیات فروشی کے الزام میں علی ٹالانی کو گڈاپ تھانے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو سب انسپکٹر محمد نواز نے تھانے سے فرار ہونے میں مدد فراہم کی، ملزم کو فرار میں مدد کے الزام میں سب انسپکٹر کے خلاف سرکاری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد نے ملزم محمد نواز کی کسی سے فون پر بات کروائی، کچھ دیر بعد غلام محمد نے کہا کہ ملزم محمد نواز نماز پڑھنا چاہتا ہے، ملزم کو نماز کی ادائیگی کے لیے لاک اپ سے نکالا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم ڈیوٹی افسر کے کمرے میں آیا اور پولیس اہلکار کو دھکا دیتے ہوئے تھانے سے بھاگ گیا، ملزم پولیس افسر ایم 9 موٹر وے کراچی سے حیدرآباد پہلے سے موجود گاڑی میں بیٹھ گیا۔

مقدمے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد نے گاڑی روکنے کے لیے گاڑی کے آگے کھڑا ہوگیا، مگر گاڑی میں موجود ملزمان نے ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد کو ٹکر مار کر زخمی کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:عوامی مسائل سے غفلت، حکومت دسمبر تک جارہی ہے، اعجاز شفیع دعویٰ

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد ہیڈ محرر تھانہ گڈاپ کو غفلت برتنے پر معطل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔