بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میڈرڈ اوپن: بڑا اپ سیٹ، ’لکی لوزر‘ پوٹاپووا کی تاریخ ساز جیت سے سیمی فائنل میں رسائی

میڈرڈ اوپن میں آسٹریا کی ٹینس کھلاڑی اناستاسیا پوٹاپووا(Anastasia Potapova) نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے۔

اناستاسیا پوٹاپووا ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ کی سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ’لکی لوزر‘ بن گئی ہیں۔

پوٹاپووا کو کوالیفائنگ مرحلے میں شکست کے بعد مرکزی ڈرا میں اس وقت جگہ ملی جب ایک اور کھلاڑی دستبردار ہو گئی تھیں۔

25 سالہ کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-6، 7-6 اور 3-6 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔


اس سے قبل وہ فرنچ اوپن کی سابق چیمپئن جیلینا اوسٹاپینکو اور عالمی نمبر دو ایلینا ریباکینا کو بھی ہرا چکی ہیں۔

میچ کے آغاز میں پوٹاپووا نے صرف 24 منٹ میں پہلا سیٹ جیت لیا اور دوسرے سیٹ میں تین میچ پوائنٹس بھی حاصل کیے، مگر پلسکووا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔

فیصلہ کن سیٹ میں بھی پلسکووا کو برتری حاصل ہوئی تاہم پوٹاپووا نے مسلسل پانچ گیمز جیت کر فتح اپنے نام کر لی۔

مزیدپڑھیں:کبریٰ خان کو کئی الفاظ بولنے میں مشکل، پرانی ویڈیو پھر سے وائرل

کامیابی کے بعد پوٹاپووا جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ انہیں اس مرحلے تک پہنچنے کی امید نہیں تھی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ یوکرین کی مارٹا کوستیوک سے ہوگا۔