بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلیے قوانین میں بڑی تبدیلی کردی

فیفا نے ورلڈ کپ (Fifa World Cup 2026) کے لیے ’یلو کارڈز‘ سے متعلق قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے تاکہ اہم ناک آؤٹ میچز میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑی دستیاب رہ سکیں۔

نئے ضوابط کے تحت کھلاڑیوں کے ڈسپلنری ریکارڈ کو ٹورنامنٹ کے دوران دو مرتبہ صاف کیا جائے گا جس سے معطلی کے امکانات کم ہو جائیں گے۔

فیفا کے مطابق گروپ مرحلے کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں کے سنگل یلو کارڈ ختم کر دیے جائیں گے تاکہ وہ ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز بغیر کسی دباؤ کے کر سکیں۔

اس کے بعد ایک اور ’ایمنسٹی‘ کوارٹر فائنلز کے بعد دی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی بھی ایک یلو کارڈ کے خطرے سے آزاد ہو جائیں گے۔


اس سے قبل بھی یلو کارڈز کو کوارٹر فائنل کے بعد ختم کیا جاتا تھا تاکہ کوئی کھلاڑی سیمی فائنل میں کارڈ لینے کی وجہ سے فائنل سے محروم نہ ہو، تاہم نئے 48 ٹیموں پر مشتمل فارمیٹ اور اضافی ناک آؤٹ راؤنڈ کے باعث قوانین میں مزید نرمی کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:بابر اعظم کے مداحوں نے میدان میں گھس کر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں

فیفا نے مالی مراعات میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام شریک 48 ٹیموں کے لیے مجموعی فنڈ 15 فیصد بڑھا کر 871 ملین ڈالر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔