پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ(Hina Pervaiz Butt) نے یوٹیوبر رجب بٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کی حالیہ وائرل ویڈیو کو انتہائی شرم ناک قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں رجب بٹ کو ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کے پیچھے بیٹھی ایک فیملی واضح طور پر غیر آرام دہ محسوس کر رہی تھی۔
ویڈیو میں ایک خاتون کو کیمرے سے اپنا چہرہ چھپاتے اور رخ موڑتے دکھایا گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو مداخلت آمیز اور نامناسب قرار دیا ہے۔
انتہائی شرمناک حرکت ، ان لوگوں میں نہ شرم ہے اور نہ ہی عقل ہے۔ جہاں دل کرتا کیمرہ نکال کر شروع ہو جاتے، کوئی خیال نہیں کہ آگے پیچھے کوئی فیملی بھی بیٹھی ہے۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کیلئے ایسے لوگ ہیرو ہیں https://t.co/EIarIjMAOZ
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 28, 2026
حنا پرویز بٹ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انتہائی شرم ناک رویہ ہے، ان لوگوں میں نہ شرم ہے، نہ عقل، جہاں دل چاہتا ہے کیمرا نکال کر ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں، اس بات کی پرواہ کیے بغیر کہ آس پاس فیملیز بیٹھی ہو سکتی ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے ایسے افراد ہیرو ہیں۔
مزیدپڑھیں:’سزا دیں یا عزت واپس کریں‘، شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کا فحش مواد کیس پر جذباتی بیان
یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رجب بٹ پہلے ہی مختلف قانونی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی رجب بٹ خبروں میں رہتے ہیں، جہاں 2024ء میں ایمان فاطمہ سے ہونے والی ان کی شادی رواں سال طلاق پر ختم ہو گئی۔
دونوں کے ہاں ستمبر 2025ء میں بیٹے کیوان سلطان کی پیدائش ہوئی تھی۔
رجب بٹ نے مارچ 2026ء میں ایک پوڈکاسٹ میں علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق کے کاغذات بھی بھیجنے کا بتایا تھا۔









