بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر ، قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت (Gold Rates)میں گزشتہ کئی روز سے کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 83 ہزار 962 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 772 روپے مہنگا ہو گیا جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ ، 14 ہزار 919 روپے کا ہو گیا۔

مزیدپڑھیں:ایپل کی 20ویں سالگرہ پر انوکھا آئی فون لانچ ہونے کا امکان

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 44 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 616 ڈالر کا ہو گیا ہے۔