بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی کمزوریاں دور کرنے کیلئے گوگل کروم کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں ’’ ؟؟ جانئیے کیسے ؟؟ ‘‘

واشنگٹن ،اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے اپ ڈیٹ کرلیں۔گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی خامیوں(goggle chrome security laps) کو دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوریاں بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔

گوگل کروم کی جانب سے نئے ورژنز میں 30 سکیورٹی کمزوریوں کو دور کیا گیا ہے جن میں سے 4 کو سنگین ترین قرار دیا گیا ہے۔ان تمام سکیورٹی کمزوریوں کو گوگل کے ملازمین نے دریافت کیا تھا۔

کمپنی کے مطابق 4 سکیورٹی کمزوریاں سنگین تھیں جن سے سسٹم کے متعدد پہلو متاثر ہوسکتے ہیں۔کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟ عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔

اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔

مزید پڑھیں:چینی سائنسدانوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جیٹ ایندھن میں تبدیل کر لیا

اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔