اسلاما آباد میں وزارت پیٹرولیم کا ملک بھر میں نئے گھریلو اورکمرشل گیس کنکشن پر پابندی کا (bann on new gas connections)فیصلہ
اسلام آباد میں نئے کنکشنز پر پابندی کے بارے میں وفاقی کابینہ اور وزارت پیٹرولیم نے ملک میں گیس کے بڑھتے ہوئے بحران اور طلب و رسد میں بڑے فرق کی وجہ سے نئے گیس کنکشنز کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔
حکومت کی اس پالیسی کا مقصداور اس پابندی کا بنیادی مقصد موجودہ صارفین (گھریلو اور صنعتی) کو گیس کی فراہمی برقرار رکھنا اور سسٹم پر اضافی بوجھ کو روکنا ہے۔
ملک میں مقامی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے حکومت مہنگی ایل این جی (LNG) درآمد کرنے پر مجبور ہے۔صنعتی اور کمرشل شعبہ: صرف مخصوص برآمدی صنعتوں اور معاشی زونز کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ عام کمرشل کنکشنز پر بھی سخت پابندیاں ہیں۔
مزید پڑھیں:یومِ مئی پر صرف بیانات نہیں، عملی اقدامات کی ضرورت ہے، حاجی اختر حسین باگڑی
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئےگیس کنکشن پر پابندی گھریلو اور کمرشل صارفین دونوں پر ہوگی۔یاد رہے کہ حکومت نے چند ماہ قبل گیس کے نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم کی تھی۔









