بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، شہباز، نواز، مریم ملاقات، قیام امن کوششوں سے متعلق آگاہ کیا

لاہور، وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امراء میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی و بین الاقوامی امور(international affairs) پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کو ملکی صورتحال سےمتعلق بریف کیا، اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کو پاکستان کی قیام امن کی کوششوں سےآگاہ کیا۔ وزیراعظم نےعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومتی اقدامات پربھی بریف کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت: چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی ریکارڈ، واپڈا

شہبازشریف اور نوازشریف کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔