کراچی:ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی ادویات بنانے والی (unlawful and forge medicines)فیکٹری کو بےنقاب کرتے ہوئے خام مال، تیار شدہ ادویات اور مشینری برآمد کرلی۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ملیر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں دواسازی کے دھندے کی حامل جعلی فیکٹری کو بے نقاب کیاگیا،
کارروائی کے دوران ملزم فیصل شاہد کو موقع پر گرفتار کیا گیا جوکہ فیکٹری کا مالک اور آپریٹر نکلا۔
چھاپے میں بڑی مقدار میں خام مال، تیار شدہ ادویات اور مشینری برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ سامان قانونی تقاضوں کے مطابق تحویل میں لینے کے بعد ڈریپ حکام کے حوالے کردیاگیا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد چیمبر، یاسر نیازی چیئرمین ہیلتھ انڈسٹری ایڈوانسمنٹ کمیٹی مقرر
حکام نے جعلی ادویات تیار کرنے کے گھناؤنےکام میں ملوث دیگر افراد کی تلاش شروع کردی۔









