آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے انگلش فاسٹ بولر جیمی اوورٹن کی تیز گیند نے تلک ورما (Tilak Verma)کا بڑا نقصان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیمی اوورٹن کی تیز رفتار گیند کو بھارتی بیٹر تلک ورما نے اسکوپ کرنے کی کوشش کی لیکن گیند بیٹ کے بجائے ان کی کلائی پر بندھی گھڑی پر لگی جس سے وہ ٹوٹ گئی۔
तिलक वर्मा कल के मैच #mivscsk में रिवर्स खेलने के चक्कर में घड़ी का नुकसान हो गया#घड़ी की कीमत #करोड़ों में है#ipl2026 🏏pic.twitter.com/gYKYI4tTdE
— MAHIMA (@MAHIMA0045) May 3, 2026
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھڑی کی مالیت تقریباً 28 ہزار بھارتی روپے (پاکستانی 82 ہزار روپے سے زائد) ہے جبکہ بعض غیر تصدیق شدہ ذرائع کی جانب سے قیمت کروڑوں روپے میں ہونے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کا کئی ایوارڈز پر قبضہ
یہ غیرمعمولی واقعہ گزشتہ روز ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ میں پیش آیا۔
ہاتھ پر گیند لگنے کے بعد تلک ورما نے کھیل جاری رکھا تاہم وہ صرف 5 رنز بناسکے۔









