بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خلیل الرحمٰن قمر نے بیٹے دراب خلیل کا دعویٰ مسترد کر دیا

معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر(Khalilur Rehman Qamar) نے اپنے سخت بیانات میں نرمی کے حوالے سے بیٹے دراب خلیل کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا واقعی آپ نے اپنے بیٹے دراب کے کہنے پر اپنے سخت بیانات میں نرمی کی ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے، بات دراصل یہ ہے کہ میں اپنی صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے میڈیا پر نظر نہیں آ رہا۔

ڈرامہ نگار نے مزید کہا کہ میرا اپنا ذہن ہے، میں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں اور میں نے دراب کے لیے انٹرویوز دینا کم نہیں کیے۔

مزیدپڑھیں:کپل شرما کو ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر امان اللّٰہ خان کی کونسی بات یاد آ گئی؟

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کسی پر غصہ کرنے والا آدمی نہیں ہوں، اگر کوئی شخص میری دلیل کا جواب دینے کے لیے اچھی دلیل لے آئے تو اسے میں فوراََ قبول کرتا ہوں اور پھر سرینڈر بھی کر دیتا ہوں۔