کراچی، متحدہ قومی موومنٹ (MQM) پاکستان کے اراکین نے فیلڈ مارشل کو امن کے نوبل انعام کیلیے نامزد کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلیے بھرپور کردار ادا کیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں لہذا فیلڈ مارشل کو امن انعام کے لئے نامزد کیا جائے۔
مزید پڑھیں:روزانہ ایک سیب کھانا بہت عام دائمی مرض سے بچانے کیلئے مفید، جانئیے کیسے؟
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کی جانب سے دستخط شدہ قرار داد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے









