بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا پانی روکنے کی بھارتی کوشش جنگ تصور ہو گی: نائب وزیراعظم

جارحیت پر پاکستان نے کامیابی سے اپنی سر زمین کا دفاع کیا ، پاک افواج(pakstan army) نے دشمن کومنہ توڑ جواب دیا: اسحاق ڈارکی بھارت کو وارننگ

سفیروں اور ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی ، پاکستان کاپانی روکنےکی بھارتی کوشش جنگ تصور ہو گی، سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے معرکہ حق میں وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا، مئی کی جنگ میں بھارت کے لڑاکا طیارے گرائے گئے۔بھارت نے پہلگام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگایا، اور پھر جارحیت کی جس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان کسی بھی مس ایڈونچر کا طاقت سے جواب دے گا، ہم نے گزشتہ برس بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دینے کے بعد سفارتی میدان میں بھی شکست دی۔پاکستانی شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہاکہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، حالیہ دنوں میں دریائے چناب کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

بھارت ہمیں دریاؤں کے پانی کا شفاف ڈیٹا فراہم کرے۔ایران پر جب حملہ ہوا تو پاکستان نے سب سے پہلے مذمت کی، جبکہ خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔