بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’یلدرم حان‘، ترکیے نے اپنا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل متعارف کروادیا

ترکیے نے استنبول میں جاری SAHA 2026 دفاعی نمائش میں اپنا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’یلدریم حان‘(yaldram Han) متعارف کروادیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکیے کی وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے تیار کردہ یہ میزائل آواز کی رفتار سے 25 گنا زیادہ (Mach 25) تک رفتار حاصل کرنے اور تقریباً 6 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یلدریم حان میں مائع نائٹروجن ٹیٹرا آکسائیڈ کو بطور ایندھن استعمال کیا جاتا ہے اور یہ چار راکٹ انجنز سے لیس ہے۔ اس وجہ سے اسے ترکیے کے جدید ترین میزائل پلیٹ فارمز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

یہ میزائل استنبول میں منعقد ہونے والی SAHA 2026 انٹرنیشنل ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس نمائش میں پیش کیا گیا جہاں ترکیے کی بڑی دفاعی کمپنیاں اور سرکاری ادارے مختلف شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز پیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:‏اسلام آباد انتظامیہ کا رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

ماہرین کے مطابق یلدریم حان کی رونمائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ترکیے اپنی دفاعی صنعت کو وسعت دینے کے لیے میزائل سسٹمز، ڈرونز، فضائی دفاع، ہوابازی اور خلائی ٹیکنالوجی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔