احتساب عدالت اسلام آباد نے مفتی احسان الحق(mufti ehsan al haq) ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے مضاربہ کے نام پر فراڈ کرنےکے جرم میں 7 افراد کوسزائیں سنا دیں۔
عدالت کی جانب سے ملزمان پر مجموعی جرمانہ 1.48 ارب روپے عائد کیا گیا، عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم زبیر محمد خان کو 3 سال قید اور 24.82 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
کاشف شہاب کو 3 سال قید اور 44.84 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ آصف شہاب کو 3 سال قید اور 47.46 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق کامران اختر کو 2 سال قید اور 1.24 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ محمد سلیمان کو 2.5 سال قید اور 14.74 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسی طرح ملزم نعمان کو 2 سال قید اور 8.97 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ عبداللہ لیاقت کو 2 سال قید اور 6.10 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
مزید پڑھیں:’یلدرم حان‘، ترکیے نے اپنا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل متعارف کروادیا
یاد رہےکہ ملزمان 2013 میں اشتہاری قرار دیےگئے، نیب نے انہیں 2023 میں گرفتارکیا تھا۔









