بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نیوی کا بحیرۂ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن، وزیراعظم کاخراجِ تحسین

اسلام آباد میں محمد شہباز شریف(shahbaz shrif) نے بحیرۂ عرب میں ایک کامیاب امدادی کارروائی پر پاکستان نیوی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق آف شور جہاز “ایم وی گوتم” کی ہنگامی کال پر پاک بحریہ نے فوری اور مؤثر ردِعمل دیا۔ یہ جہاز عمان سے بھارت جا رہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث سمندر میں پھنس گیا۔

جہاز میں سات افراد سوار تھے جن میں چھ بھارتی اور ایک انڈونیشین شہری شامل تھا۔ امدادی کارروائی کے لیے پی ایم ایس اے جہاز “کشمیر” کو روانہ کیا گیا، جس نے متاثرہ عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی۔

کارروائی کے دوران جہاز کے ضروری نظام کو بحال کیا گیا اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ نے ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

مزید پڑھیں:مضاربہ اسکینڈل: احتساب عدالت نے7 افراد کوقید و جرمانہ کی سزائیں سنادیں

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر سمندری سلامتی اور انسانی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ پاک بحریہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔