بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا، تاجر اتحاد کا 14 مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران (APAT)نے ملک بھر میں زبردستی دکانیں بند کرانے کے خلاف چودہ 14کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹیں رات دس بجے تک اور ہوٹل ساری رات کھولنے کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے کسان، صنعت کار اور تاجر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پہلے گندم اور سبزیوں کے کاشتکار برباد ہوئے اور اب روزانہ فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔

انہوں نے وفاقی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پنجاب کے سخت قوانین لاگو کر کے تاجروں کو سزائیں دی جا رہی ہیں، جبکہ سندھ حکومت کا رویہ مشاورت کے حوالے سے قابلِ تحسین ہے۔

اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا کہ جیولرز اور دیگر دکانداروں کو ٹیکس کے نام پر ہراساں کرنا بند کیا جائے اور فوری طور پر آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، بصورتِ دیگر چودہ مئی کو پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج ہوگا۔

مزید پڑھیں:پانی روکنے کی کوشش پر بھارتی بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے: رانا ثناء اللہ

تاجر رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ پیک آورز میں ایک سو ساٹھ روپے فی یونٹ مہنگی بجلی اور انتظامی دھونس نے کاروبار کو تباہ کر دیا ہے، اب مزید لاک ڈاؤن قبول نہیں کیا جائے گا۔