بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ مکمل طور پر بحال اور فعال کردیاگیا،وزیر دفاع خواجہ آصف

(DIK Airport)اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان کا ائیرپورٹ مکمل طور پر بحال اور فعال کردیا گیا۔ ڈی آئی خان ایئرپورٹ مواصلات اور دفاعی اعتبار سے بھی اہم نوعیت کا حامل ہے۔

ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

برسوں کی عدم توجہی کاشکار ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ مکمل طور پربحال اور فعال کردیاگیا۔

مزید پڑھیں:کراچی: گیسٹرو کیسزمیں غیرمعمولی اضافہ، روزانہ سیکٹروں مریض اسپتال پہنچنے لگے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی، وزارتِ دفاع غیرفعال ائیرپورٹس کی بحالی اورانہیں دوبارہ کارآمد بنانےکیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئےہیں۔