بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی فوج کی جانب سےخلیج عمان میں نشانہ بننے والا ایرانی جہاز ’توسکا‘ کراچی پہنچ گیا

19 اپریل کو جہاز کو خلیج عمان (strait of oman)میں امریکی بحریہ کےجنگی جہاز یو ایس ایس اسپروینس نےنشانہ بنایا تھا۔امریکی فوج کی جانب سے خلیج عمان میں نشانہ بننے والا ’توسکا‘ نامی ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا۔

یو ایس ایس اسپروینس کی جانب سے توسکا کے انجن روم کو نشانہ بنائے جانے کے بعد جہاز کے انجن نے کام چھوڑ دیا تھا بعد ازاں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہازپر قبضےکے لیےاترے تھے۔

جہاز پر قبضے کے بعد خلیج عمان میں ایرانی کمرشل جہاز کی تلاشی بھی لی گئی تھی۔پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کی مرمت ممکنہ طور پر شپ یارڈ کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:ملکی تاریخ کا میگا ہاؤسنگ فراڈ، ICHSکے 6 ہزار پلاٹس، 42 ہزار فائلیں فروخت,7ملزمان گرفتار

امریکی کی جانب سے جہاز کے عملے کو پہلے ہی پاکستان کے حوالے کردیا گیا تھا جہاں وہ ایران روانہ ہوگئے تھے۔