پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر (Saba Qamar)کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے زندگی، خواہشات اور ادھورے پن سے متعلق اپنے گہرے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو میں صبا قمر نے کہا کہ میری زندگی بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کی فلموں کی طرح ہے، جہاں ادھورے پن میں بھی ایک خاص خوبصورتی اور احساس چھپا ہوتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میری زندگی امتیاز علی کی فلموں کی طرح ہے، میں ایک ادھوری روح ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ادھورے پن کا اپنا ہی مزہ ہے، چیزوں کا ادھورا رہ جانا اپنی الگ بات رکھتا ہے۔
View this post on Instagram
صبا قمر نے خواہشات کے پورا ہونے کے تصور پر بھی دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو انسان کے اندر خواہش کرنے کا جذبہ ہی ختم ہو جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:میرے ساتھی اداکاروں سے تعلق یا شادی کی افواہیں والدین کو پریشان کر دیتی ہیں: دنانیر مبین
انہوں نے کہا کہ خواہشوں کا مل جانا، خواہشوں کو مار دیتا ہے، اسی لیے میں مانتی ہوں کہ درد میں بھی ایک مزہ ہے، اگر درد ہے تو مزہ ہے۔
واضح رہے کہ صبا قمر اپنے منفرد اندازِ اداکاری اور بےباک شخصیت کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، جبکہ ان کے خیالات اور انٹرویوز بھی اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں۔









