بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

داعش سے منسلک برطانوی شہریت کھونے والی خواتین برطانیہ لوٹ سکتی ہیں

داعش سے منسلک ہونے کے بعد اپنی برطانوی شہریت کھونے والی برطانوی خاتون شمیمہ بیگم (shamima begum)سمیت دیگر خواتین مستقبل قریب میں برطانیہ لوٹ سکتی ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی قانون سازی کا آزاد جائزہ لینے والوں کا ماننا ہے کہ داعش سے منسلک برطانوی خاندانوں کو شام کے حراستی کیمپوں سے واپس برطانیہ جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

داعش میں شمولیت کیلئے برطانیہ سے شام جانیوالی شمیمہ بیگم کو شہریت بحالی کا موقع مل گیا۔جائزہ کار جوناتھن ہال کے سی کا ماننا ہے کہ شام کی سابق حکومت کے خاتمے اور نئی حکومت کے آنے سے برطانوی شہریوں کے لیے ممکنہ طور پر امکانات کے دروازے کھل گئے ہیں جو اب شمال مشرق میں کیمپوں میں قید ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ، دادو میں شدید گرمی، درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

ان کا ماننا ہے کہ اگر شام کے نئے حکام داعش سے منسلک ہزاروں خواتین اور بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری ادا نہیں کر پاتے تو انہیں برطانیہ کو واپس لوٹا سکتے ہیں۔