بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قطری وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال

قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دوحہ سے قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کیلیے جاری ثالثی کوششوں پر تمام فریقین کو مثبت ردِعمل دینا چاہیئے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے مزید کہا کہ سمندری جہاز رانی کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو دباؤ ڈالنے کے آلے کے طور پر استعمال کرنے سے بحران شدت اختیار کریگا۔